ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 10 فیصد کی نموریکارڈ

47
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.7 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکاانڈیکس (ایل ایس ایم) 126.4 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکاانڈیکس (ایل ایس ایم)114.2 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکاانڈیکس (ایل ایس ایم)132.4 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 15.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکاانڈیکس (ایل ایس ایم)114.8 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 13.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 3.7 فیصد، خوراک 11 فیصد، کوئلہ وپیٹرولئیم 1.1 فیصد، کیمکلز 8.3 فیصد، ملبوسات 41.1 فیصد، فارما3.2 فیصد، آئرن وسٹیل16.3 فیصد، آٹوموباءئل 48.2 فیصد، تمباکو14.5 فیصد، لیدرمصنوعات 1.6 فیصد، اورمشینیری وآلات کی پیداوارمیں 13.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔