اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کا معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، حکومت انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔