اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق 8اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56538 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 58232 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2571 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2677 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 27689 ، پی پی ایل 8385، پی او ایل 3453 اور ماڑی گیس کی 1038 بیرل اوسط یومیہ پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 555 ، پی پی ایل 438 ، پی او ایل 37 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 794 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582159