ملک میں خشک میوہ جات کی درآمدات میں ایک سال کے دوران 55فیصد اضافہ

171
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):ملک میں خشک میوہ جات کی درآمدات میں ایک سال کے دوران 55فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 مہینوں کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 55فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی مالیت 1.13 ارب روپے بنتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 727 ملین روپے کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے تھے۔

اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں خشک میوہ جات کی درآمدات میں 403 ملین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔