36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومتجارتی خبریںملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران...

ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں خوردنی تیل (پام وسویابین آئل) کی درآمدات پر2.817ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.56فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خوردنی تیل کی درآمدات پر 2.156ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

سویابین آئل کی درآمدات پر266.26ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 165.54فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات پر100.72ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مارچ میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 41.51ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 43.65ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 3.23ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2024میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 112.33ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں پام آئل کی درآمدات پر2.550ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.056فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر2.056ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔ مارچ میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 340.18ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 297.58ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 275.83ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 2.680ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585032

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں