ملک میں سیمنٹ کی خوردہ قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر استحکام رہا ، پاکستان بیورو برائے شماریات

150

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی خوردہ(ریٹیل )قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر استحکام رہا ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت ہفتہ وار بنیادوں پر 0.26 فیصد کی کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں 0.8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ۔ ملک کے شمالی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1101 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 1104 روپے تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 16 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 1155 روپے فی بوری تھی ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1102 روپے، راولپنڈی 1093، گوجرانوالہ 1100، سیالکوٹ 1100، لاہور 1159، فیصل آباد 1100، سرگودھا 1097، ملتان 1108 ، بہاولپور 1150، پشاور 1057 اور بنو ں میں سیمنٹ کی بوری اوسط قیمت 1050 روپے ریکارڈکی گئی ، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1120، حیدرآباد 1150، سکھر1192، لاڑکانہ 1150، کوئٹہ 1180 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔