Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومتجارتی خبریںملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ...

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان گزشتہ ہفتہ بھی برقرار رہا اور ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ہوئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رواں ہفتہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 31.18 فیصد، پیاز 21.84 فیصد، لہسن 7.76 فیصد، پیٹرول 5.32 فیصد، آٹا 3.66 فیصد، ایل پی جی 3.66 فیصد، ڈیزل 2.79 فیصد، ٹوٹا باسمتی چاول 1.52 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 1.31فیصد، دال مسور 1.08 فیصد اور کیلا کی قیمت میں 0.87 فیصد کی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس پکی دال کی قیمت میں 1.96 فیصد، شرٹنگ 1.74 فیصد، آلو 1.46 فیصد، بیف 1.11 فیصد، مٹن 1.04 فیصد، دال چنا 1 فیصد، انرجی سیور 0.73 فیصد انڈے 0.73 فیصد اور چکن کی قیمت میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا،

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.17 فیصد کی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.14 فیصد، 1.02 فیصد، 1.04 فیصد اور 1.06 فیصد کی کمی ہوئی۔

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں