ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.06 فیصدکی کمی،سالانہ بنیادوں پر43.16 فیصدکااضافہ

161
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتےکے دوران ہفتہ واربنیادوں پر 0.06 فیصدکی کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 43.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال دسمبر 14کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 10اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 12.18 فیصد، ٹماٹر 5.18 فیصد، لپٹن چائے 2.57 فیصد، چکن 1.19 فیصد، باسمتی چاول 0.52 فیصد، سرسوں کاتیل 0.36 فیصد، لہسن 0.33 فیصد اورڈھائی کلو بناسپتی گھی کی قیمتوں میں 0.31 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے برعکس چینی کی قیمت میں 6.02 فیصد، دال چنا 2.57 فیصد، انڈے 2.33 فیصد، اری سکس نائن چاول 1.54 فیصد، جارجٹ 1.16 فیصد، پیاز1.05 فیصد، پکی بیف 0.76 فیصد، دال مسور 0.69 فیصد، شرٹنگ 0.43 فیصد، لانگ کلاتھ 0.20 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم یعنی 17ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، 17ہزار 733 روپے سے لے کر 22ہزار 888 روپے، 22ہزار 889 روپے سے لے کر29ہزار 517 روپے، 29ہزار 518 روپے سے لے کر 44ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.14 فیصد، 0.09 فیصد، 0.06 فیصد، 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔