ملک میں مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا بنیادی سبب بجلی کی چوری ہے، وزیراعظم عمران خان

86
APP41-06 QUETTA: October 06 – Prime Minister Imran Khan meets Governor Balochistan Justice (R) Amanullah Khan. APP

اسلام آباد ۔یکم دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا بنیادی سبب بجلی کی چوری ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ پر مبارکباد دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں صرف ایک ماہ یعنی اکتوبر 2018ءکے دوران لائن لاسز کی شرح میں 1.5 فیصد کی کمی لائی گئی ہے جس سے دو ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ اسی طرح بجلی کے واجب الادا بلوں کی ریکوری کی مد میں 11 ارب روپے کی ریکوریاں کی گئی ہیں۔ اس طرح صرف ایک مہینے کے دوران وزارت توانائی کے اقدامات کی وجہ سے قومی خزانے کو 13 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔