اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 313 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جمعرات کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابقملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران16 ہزار 339 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،جن میں سے 313 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 1.92 فیصد رہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے 4 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 134 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔