ملک کی تعمیر و ترقی کا خواب خواتین کے کردار کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا،وفاقی وزیر شفقت محمود

64

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کا خواب خواتین کے کردار کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔

منگل کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہیروز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جن شعبوں میں ابھی خواتین کی سہولیات میں کمی ہے حکومت ان شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ہم بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع دینے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزارت تعلیم و زیلی اداروں اور تمام شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کی خدمات اور ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔