- Advertisement -
پشاور۔ 01 مئی (اے پی پی):صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی استحکام میں محنت کش مزدوروں کا کلیدی کردار ہے۔ عالمی یومِ مزدور کے موقع پر صوبائی وزیر فضل شکور خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی معاشی استحکام میں محنت کش مزدوروں کا کلیدی کردار ہے، محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں مزدوروں کی جدوجہد، قربانیوں اور حقوق کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین میں بہتری، سوشل سیکیورٹی کی فراہمی اور بہتر اجرتوں کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590806
- Advertisement -