اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ملک کی مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں جون 2023 کے دوران ماہانہ بنیاد پر 0.98 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ ماہ (مئی) کے مقابلے میں تھا۔ جون کے دوران سالانہ بنیاد پر پیداوار میں 14.96 فیصد کمی واقع ہوئی۔
مجموعی طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر نے جولائی تا جون 2022-23 کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.26 فیصد کی کمی دیکھی ۔جن اہم شعبوں کی نمو میں کمی ہوئی ان میں خوراک ،تمباکو ،ٹیکسٹائل ، گارمنٹس ،پٹرولیم مصنوعات ،کیمیکلز اور دواسازی، سیمنٹ ،لوہے و سٹیل کی مصنوعات ،برقی آلات اور آٹوموبائل شامل ہیں۔