ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

111

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال/مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی /وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 27، کاکول 24، بنوں 16، پٹن 16، مالم جبہ 11، ڈی آئی خان ایئر پورٹ 10، کالام 10، ڈی آئی خان سٹی 9، دیر (بالائی 9، لوئر 07)، پاراچنار 05، دروش 03، ایئرپورٹ 02، چراٹ 02، ایئرپورٹ سیدو شریف 2، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور سٹی، مردان 01، کشمیر میں مظفرآباد (شہر 22، ایئرپورٹ 12)، گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 10، پنجاب میں مری 22،

راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 18، شمس آباد 08)، اٹک 17، سرگودھا سٹی 15، اسلام آباد (ایئرپورٹ 13، سید پور، بوکرا 07، گولڑہ، زیرو پوائنٹ 04، جھنگ 12، جوہر آباد 08، فیصل آباد ، نور پور تھل 05، چکوال 04، لاہور ایئرپورٹ 02، بھکر، گجرات، جہلم، منگلا، ٹی ٹی سنگھ 01، گلگت بلتستان میں گلگت 05، بگروٹ 04، گوپس 02، سکردو اور استور 01میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی40 ،حیدرآباد،پڈعیدن اور ٹنڈوجام میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔