ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

58

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔

اس دوران بالائی خیبرختونخواہ ، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 09، کالام منفی 06،سکردو، استور اورگوپس میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔