اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں کالام،، مالم جبہ 09، بالاکوٹ07، کاکول 06، چترال، پٹن03، سیدو شریف 02، پنجاب میں مری 18،نارووال 05، لاہور (سٹی 02)، اسلام آباد،چکلالہ01، کشمیر میں مظفر آباد (سٹی 14،ائیرپورٹ 11)، گڑھی دوپٹہ 08،راولاکوٹ 03،گلگت بلتستان میں گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 04 ، سکردو ، گوپس اورقلات میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415401