ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات

82
weather

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سکرنڈ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: ساہیوال 26، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، نور پور تھل 02، راولپنڈی (چکلالہ 01)، جہلم، مری، سیالکوٹ سٹی 01، خیبرپختونخوا:

بالاکوٹ 11، دیر 01، کاکول 05، مالم جبہ 06، گلگت بلتستان: بگروٹ 07، استور 06، بونجی 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 07، راولاکوٹ 02، مظفر آباد (شہر اور ایئرپورٹ 01)، سندھ: سکرنڈمیں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی 48 دادو 47، تربت 46، جیکب آباد 44 موہنجو، دڑو 44 خیرپور، نواب شاہ اور روہڑی میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی/جھکڑ /ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔