ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں میں شدید سرد ر ہے گا ،میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

169

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک اور بالائی علاقوں شدید سرد ر ہے گا جبکہ میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند اور خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی15، استور منفی 12،اسکردو منفی 11،گوپس،کالام،زیارت منفی 09،ہنزہ منفی 07،قلات منفی06،بگروٹ،دیر، پاراچنار منفی 05،گلگت اور راولاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔