اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، مشرقی و بالائی پنجاب، شمال مشرقی،جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔سب سے زیادہ بارش چھور میں 35، مٹھی 6، بدین 4، سکھر 3، پڈعیدن 2، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 23، سٹی 13)، سیدو شریف 19، مالم جبہ 13، کاکول 11، پٹن 9، کالام 8، دیر 6، پشاور ایئرپورٹ، مردان 3، میر کھانی، بالاکوٹ، چراٹ 2، بنوں، دروش ایک، بھکر، لیہ 21، کوٹ ادو 14، ڈیرہ غازی خان 12، مری 11، ملتان ایئرپورٹ 9، راولپنڈی (چکلالہ 8)، فیصل آباد 7، جھنگ 6، خانیوال 3، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ 2، اسلام آباد (گولڑہ ایک)، جہلم، بہاولپور، نور پور تھل، سرگودھا سٹی ایک، بار خان 18، خضدار 6، مظفر آباد سٹی 30، راولاکوٹ 15، گڑھی دوپٹہ 13، گوپس 10، بگروٹ 3، گلگت 2 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد، سکرنڈ، نوکنڈی ۔یں درجہ حرارت 41، تربت اور موہنجو داڑو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ جمعہ (شام،رات) سے پیر 12 مئی کے دوران آندھی،جھکڑ ،ژالہ باری،گرج چمک اور تیز،موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594973