لاہور۔12 اگست (اے پی پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا اورخطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق بدھ کے روز صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔