22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںملک کے بیشتر علا قوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سندھ،...

ملک کے بیشتر علا قوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سندھ، جنوبی پنجاب اور مشر قی و جنوبی بلو چستان میں کہیں کہیں آندھی اور موسلادھار بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے منگل کی رات سے 31 اگست کے دوران شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے،موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ اس دوران اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں تیز ہوائوں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوراس دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور مشر قی و جنوبی بلو چستان میں کہیں کہیں آندھی چلنے اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونحوا، سندھ ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: ملتان (ایئرپورٹ 77، سٹی 65)، اٹک 51، جہلم 46، خانپور 45، چکوال 42، راولپنڈی (کچہری 38، چکلالہ 33، شمس آباد 15)،، بھکر 32، سیالکوٹ (سٹی 31، ایئرپورٹ 25)، خانیوال 30، لیہ 29،کوٹ ادو 28، اسلام آباد (ایئرپورٹ 27، بوکرا 22، زیرو پوائنٹ 12، سید پور 11، گولڑہ 09)، ساہیوال 21، قصور 18، بہاولپور (ایئرپورٹ 17، سٹی 14)، فیصل آباد 17، جوہر آباد 12، اوکاڑہ 12، جھنگ 11، مری 10، منڈی بہائوالدین 09،نور پور تھل 06، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان 03، منگلا، گوجرانوالہ، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، حافظ آباد، رحیم یار خان 01، سندھ: بدین 49، مٹھی 45، ٹھٹھہ 44، میر پور خاص 42، سکرنڈ 25، حیدرآباد (ایئرپورٹ 17، سٹی 12)، ٹنڈو جام 15، کراچی 13، شہید بینظیر آباد 09، چھور 08،خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 30، ایئرپورٹ 28)، پاراچنار 26، کاکول 25، بالاکوٹ 21، سیدو شریف 04، چراٹ 03، مالم جبہ 02، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ 29، سٹی 23)،راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 03،بلوچستان: ژوب 12، کوئٹہ (شیخ مندہ 03، سمنگلی 01)، سبی 02،گلگت بلتستان: بگروٹ 07، گلگت اورگوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈکیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دالبندین ، نو کنڈی، سبی 44 اور تربت میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں