ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 179ملین ڈالراضافہ کے ساتھ 8.984ارب ڈالرزتک پہنچ گئے

117
سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 179ملین ڈالراضافہ کے ساتھ 8.984ارب ڈالرزتک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمرشل بینکوں کے پاس کل زرمبادلہ کا حجم 6.988ارب ڈالر رہا۔ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ٹوٹل ذخائر 15.97ارب ڈالرز ہیں۔