- Advertisement -
اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):ملک کے مختلف شہرروں میں کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر پلمانالوجی ڈاکٹر حسین نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلو، تیز بخار، بھوک نہ لگنا اور تھکاوٹ کورونا وائرس کی حالیہ شکل کی علامات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی شدت ماضی کی نسبت کم ہے لیکن بزرگ اور پہلے سے بیمار افراد کیلئے بیماری خطرناک ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر حسین نے مزید کہا کہ شہری علامات ظاہر ہونے پر فوری مستند معالج سے رجوع کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہکورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور ہاتھ صاف رکھنا یقینی بنایا جائے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی حالیہ لہر مزید چند ہفتے جاری رہنے کا خدشہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584407
- Advertisement -