مانسہرہ۔24ستمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام اور نوجوانوں کی کامیابی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی مستقبل ہے۔ وزارت آئی ٹی کے منصوبے لائق تحسین ہیں۔وہ جمعہ کو یہاں ہزارہ یونیورسٹی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک کے دوردرازعلاقوں میں رابطوں اورانٹرنیٹ فراہمی کیلئے وزارت آئی ٹی کے منصوبے لائق تحسین ہیں، ہم جہاں دیکھتے ہیں وزارت آئی ٹی کی کامیابیوں کا تذکرہ ملتا ہے نوجوانوں کا شاندار مستقبل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنے سے مشروط ہے، اسمارٹ فون فار آل منصوبے کا جلد آغاز کریں گے، 22 کروڑ عوام کے ہاتھوں میں فون دیکھنا چاہتے ہیں، اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں