20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںممتاز مصنف شوکت تھانوی کی برسی اتوار کو منائی گئی

ممتاز مصنف شوکت تھانوی کی برسی اتوار کو منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):ممتاز مصنف شوکت تھانوی کی برسی اتوار 4 مئی کو منائی گئی۔ اُردو زبان کے ممتاز مصنف شوکت تھانوی 1904ء میں پیدا ہوئے اور تقریباً 60 کتابیں تصنیف کیں، جن میں افسانوں کا مجموعہ، ناول اور مضامین بھی شامل ہیں۔ اردو ادب میں اُن کی خدمات پر شوکت تھانوی کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

شوکت تھانوی 1963ء میں آج ہی کے دن انتقال کر گئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے بھر پور انداز میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں