مظفرگڑھ۔ 06 مارچ (اے پی پی):لیہ پولیس کے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کی ترقی کے بعد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے لیہ پولیس کے ترقی پانے والا ملازمین کو شولڈر بیج لگائے،اس موقع پر ان کے پی ایس او محمد شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈی پی او محمد علی وسیم گجر نے پروموٹ ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دی اور ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ترقی پانا ہر ایک ملازم کا خواب ہوتا ہے،لیکن محکمہ پولیس میں ترقی پانے کیلئے دن رات ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ محکمانہ ترقی بلاشہ ملازمین کی محنت کا ثمر ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ترقی یاب ہونے والے ملازمین اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569428