23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمندرہ کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی...

مندرہ کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی گینگ پکڑا گیا،تین موٹرسائیکلز برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔17اپریل (اے پی پی):تھانہ مندرہ کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹرسائیکلز بر آمد کر لئے گئے۔پولیس کے مطابق مندرہ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں عمر شہزاد اور بلال اعظم شامل ہیں، ملزمان سے 03 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدہوئے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583618

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں