34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،خاتون سمیت 20ملزمان گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،خاتون سمیت 20ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نےمنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے خاتون سمیت 20ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 22کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق صادق آبادپولیس نے ملزم عبدالرحمان سے02 کلو 200گرام چرس،ملزمہ نوشین سے 01کلو680گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم شان سے 02کلو200گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم اقبال سے 01کلو690گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم فہیم سے 01کلو500گرام چرس،ملزم نذیر سے 570گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم زیشان سے 01کلو750گرام چرس،ٹیکسلاپولیس نے ملزم ٖغلام مصطفی سے 01کلو460 گرام چرس،ملزم فردون سے 01کلو400گرام چرس

- Advertisement -

،ملزم عجب خان سے 600گرام چرس،ملزم قاسم سے 520گرام چرس،ملزم محبوب سے 515گرام چرس،ملزم محمد ارسلان سے 510گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم عبدالحق سے 01کلو400گرام چرس،ملزم محمد ارشد سے 01کلو300گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم احمد رمضان سے 01کلو100گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم ہمیش گلاب سے 750گرا م چرس،ملزم ندیم سے 540گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم سجاد سے 520گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہد سے520 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں