منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 13ملزمان گرفتار، 6کلو سے زائد چرس اور20لیٹر شراب برآمد

189
ریجنل پولیس فیصل آباد نے ماہ جون 2025ء میں 40 جرائم پیشہ گینگز کے 102 ملزمان کو گرفتار کیا، ترجمان آر پی او

راولپنڈی۔25ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں،شراب سپلائرز اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13ملزمان گرفتار کر کے 6کلو سے زائد چرس،20لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم شفیق سے 03کلو50گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم علم خان سے 01کلو500گرام چرس،روات پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 01کلو310گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم اصغر سے 10لیٹر شراب،ملزم نذیر سے 520گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم شاکر سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔

پیرودھائی پولیس نے ملزم فرحان سے 01 پستول30بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم حارث سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدرواہ پولیس نے ملزم طیب سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔