منشیات کے نقصانات کے حوالے سے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے،شہریارخان آفریدی

148

ملتان ۔ 02 نومبر(اے پی پی)وفاقی وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ منشیا ت کی لعنت تیزی کے سا تھ ہما رے معا شر ے کو اپنی لپیٹ میں لے ر ہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اورمنشیات کے نقصانات کے حوالے سے موثر آگاہی مہم شروع کی جائے۔انہو ں نے ان خیا لات کا ا ظہا ر اپنی زیر صدارت سرکٹ ہائوس میں منعقد ہ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ا جلا س میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک ،ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منورعباس اور سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور وزارت نارکوٹکس کنٹرول کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ شہر یار خا ن آفریدی نے کہا کہ اگر منشیات فروشو ں کے خلاف اقداما ت نہ کئے گئے تو یہ لعنت ہما رے ہر شہری کے گھر تک پہنچ جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب سر دار عثمان بزدار نے پولیس،محکمہ صحت اور تعلیم کی طرف سے منشیا ت فر و شی کے تدارک میں تعا ون کا مکمل یقین دلایا ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور منشیات کے خلاف آگاہی دینے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او”ڈرگ فری ملتان” مہم کی قیادت کریں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی مہم میں شامل کیا جائے۔تعلیمی اداروںمیں سیمینار اور مباحثے کرائے جائیں۔انہو ں نے کہا کہ ایلیٹ سکولز،کالجز اور یونیورسٹیوں میں منشیات فراہمی کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جائے،اس با رے میں تمام محکمے آپس میں کوآرڈنیشن پیدا کریں۔نارکوٹکس کنٹرول بورڈ کی ایپ”زندگی”کو بروئے کار لایا جائے۔وزیر مملکت نے کہا کہ روایتی منشیات کے مقابلے میں آئس جیسی سینتھیٹک منشیات زیادہ خطرناک ہیں۔حکومت سینتھیٹک منشیات میں سخت سزا دینے کے لئے قوانین میں ریفارمز لا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزارت نارکوٹکس پاکستان میں صرف تین بحالی سنٹر چلا رہی ہے جبکہ منشیات کے استعمال میں ملوث افراد کے علاج کے لئے مز ید بحالی مراکز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔انہو ں نے کہا کہ والدین منشیات استعمال کرنے والے اپنے پیاروں کو نفرت کی علامت سمجھ گھروں سے نکال دیتے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز کے ذریعے مین سٹریم میں لانے کی ضرورت ہے۔وزیر مملکت نے مز ید کہا کہ ہم نے و فا قی دارالحکو مت اسلام آباد کو 2020 تک ڈرگ فری ڈیکلئر کرنا ہے جس کے لئے اقدا ما ت جا ری ہیں۔