31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنگھوپیر پولیس کی کارروائی،مبینہ اسمگلر گرفتار ،430بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکا...

منگھوپیر پولیس کی کارروائی،مبینہ اسمگلر گرفتار ،430بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 01 جون (اے پی پی):تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کی کارسے 430کلو گرام چھالیہ اور 100پڑیاں تیار گٹکا ماوا برآمدکرلیا ۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم نعیم ولد عبدالواحد شاہ چھالیہ اور تیار گٹکا ماوا حب چوکی سے لیکر آرہا تھا کہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے کار ، چھالیہ اورگٹکابرآمد کرلیاہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=471667

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں