26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمنیجنگ ڈائریکٹر واسا کااتوار کی علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد...

منیجنگ ڈائریکٹر واسا کااتوار کی علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 31 اگست (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے اتوار کی علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا نے اتوار کی صبح ہونے والی بارش پر پانی کے فوری اخراج کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اکبر آباد موڑ جیل روڈ، میں جھنگ روڈ، عبداللہ پور پل،ستارہ ٹاور بلال روڈ سول لائن، لاری اڈا خارجی سائیڈ، ڈی گراؤنڈ،ملت روڈ، ملت چوک، ستیانہ روڈ گیٹاں والا چوک، جی ٹی ایس چوک،جڑانوالہ روڈ، سوساں روڈ، سرگودھا روڈ و دیگر علاقوں کا وزٹ کیا اور وہاں پر کام کرنے والے فیلڈ سٹاف کو مزید محنت سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے پونڈنگ پوائنٹس پر چلنے والی مشینری، ڈی واٹرنگ سیٹس، سکر مشینوں کو بھی چیک کیا اورکہا بارشی پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور کسی جگہ پانی کھڑا نظر نہ آئے اور پانی کی جلدنکاسی کے لئے سکر مشینوں کو بھی استعمال کیا جائے۔

ایم ڈی واسا نے اس دوران الٰہی آباد ڈسپوزل سٹیشن کا وزٹ بھی کیا اور وہاں پر چلنی والی پمپنگ مشینری کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ تمام پمپس کو فل کیپسٹی کے ساتھ چلایا جائے تاکہ الٰہی آباد ڈسپوزل سٹیشن سے منسلک تمام علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی فوری ممکن ہو سکے اور شکایات نہ ملیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر طاہر شبیر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تیز رفتار نکاسی آب کیلئے فیلڈ سٹاف محنت سے ڈیوٹی انجام دے رہا ہے،پہلے مرحلے میں مین روڈز اور چوراہوں سے بارشی پانی کا اخراج مکمل کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں