17.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومضلعی خبریںموجودہ صوبائی حکومت ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہے،گورنربلوچستان

موجودہ صوبائی حکومت ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہے،گورنربلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ گڈ گورننس وہ حقیقی بنیاد ہے جس پر معاشی طور پر ایک آسودہ اور ہم آہنگ معاشرہ قائم و دائم ہوتا ہے،اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بہت جلد ہم عوام کو ریلیف پیکج بھی دیں گے تاکہ قومی سطح پر صوبے کا امیج بہتر بنایا جا سکے۔

اپنے ایک بیان میں میں گورنرجعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہر قسم کی کرپشن، رشوت خوری اور اقربا پروری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ہمیں ایسے جامع منصوبے تیار کرنے ہونگے جو ہمارے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ضروریات کو پورا کریں، اس سے ہمیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہمارا صوبہ امن و آشتی کا گہوارہ بنا رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں ہر کسی کو مساوی مواقع اور وسائل تک رسائی حاصل ہو، ہم ایک ایسے آسودہ، معتدل اور ترقی یافتہ معاشرہ کی تشکیل دینے کیلئے پرعزم ہیں جہاں ہر کوئی ترقی کر سکے اور امن سے رہ سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573259

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں