22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںموجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے...

موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور یہ درست سمت میں گامزن ہے، خرم شہزاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور یہ درست سمت میں گامزن ہے۔اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی جانب سے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت رائے سامنے آ رہی ہےجس کا اظہار بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، عالمی سروے کرنے والے اداروں، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے کیا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ فچ (Fitch)، ایس اینڈ پی گلوبل ، موڈیز اور اپسوس (Ipsos) جیسے اداروں نے بھی اپنے سرویز میں کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بہتر ہوئی ہے۔اس کے علاوہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور آئی سی سی آئی ، آئی ایف سی اور دیگر مالیاتی اداروں نے بھی اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی معیشت مثبت سمت میں جا رہی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں