موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو کسی کے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

138
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں مفاہمت کے بارے میں امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو کسی کے لیکچرز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

بدھ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ہم ایک ریزیلینٹ قوم کی حیثیت سے موجودہ مشکل صورتحال سے مزید مضبوط بن کر نکلیں گے۔