36.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںمودی اپنی شکست چھپانے کے لیے معصوم کشمیریوں پر غصہ نکال رہا...

مودی اپنی شکست چھپانے کے لیے معصوم کشمیریوں پر غصہ نکال رہا ہے، مشعال حسین ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی شکست کی شرمندگی چھپانے کے لیے اپنا سارا غصہ نہتے کشمیریوں پر نکال رہا ہے،شکست کے بعد مودی مایوس اور خوف کا شکار ہے ، جس نے ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کر دیا ہے اور ان سے زبردستی اعتراف جرم کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے کاروبار کو تباہ کر رہی ہے اور متعدد کشمیری طلباء کو بھارت کی یونیورسٹیوں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں۔مشعال حسین ملک سوشل میڈیا پر لکھنے والوں کو خاموش کیا جا رہا ہے، شکست کے بعد مودی سرکار مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔مودی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے، کشمیریوں کو کشمیر سے نکالنا اور نئی ہندو آبادی کو آباد کرنا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فتح کے نتیجے میں بھارت نے کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی آواز بن کر انہیں حق خود ارادیت دلائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598369

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں