35.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںمودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری قوم دفاع وطن کیلئے...

مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پوری قوم دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،رانامشہود احمدخان کاایبٹ آباد میں ورکرز سے خطاب

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 30 اپریل (اے پی پی):چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے گی ،پاک آرمی سرحدوں کی حفاظت کیلئے الرٹ کھڑی ہے،موجودہ حالات میں پاکستانی قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے ،حکومت پاکستان اور عوام اپنے فوجی سپہ سالار،افسران اور جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

وہ بدھ کو یہاں ایبٹ آباد میں مسلم لیگ (ن)کے ورکرزاور عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔عوامی اجتماع سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی اور صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے بھی خطاب کیا۔ رانا مشہوداحمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،نوجوانوں کو باعزت روزگار دینے کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کیلئے آسان شرائط پرقرضے دیئے جائیں گے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سب سے پہلے کے پی کے سے یوتھ پروگرام کی آگاہی سے متعلق دوروں کا آغاز کیا ہے،۔میں پشاور،کوہاٹ،صوابی اور سوات کے بعد ایبٹ آباد آیا ہوں اور انشاءاللہ سکیم کا آغاز بھی ایبٹ آباد ہزارہ سے کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ پاکستان کی سالمیت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائے گی ،پاک آرمی سرحدوں کی حفاظت کیلئے الرٹ کھڑی ہے،موجودہ حالات میں پاکستانی قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے ،حکومت پاکستان اور عوام اپنے فوجی سپہ سالار،افسران اور جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی اور صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ خیبر پختونخوا سردار اورنگ زیب نلوٹھہ نے عوامی اجتماع اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ مسلم لیگ کا گڑھ تھا ،ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کو سازش کے تحت ہرایا گیا لیکن مرکز میں اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ۔

ہزارہ موٹروے سمیت کئی میگا پراجیکٹ مسلم لیگ کے ہی کارنامے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام خیبر پختون خوا کےصوبائی کو آرڈینیٹر سلیم خان نے بھی خطاب کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں