34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںموسم بہار کے دوران شہتوت کی کاشت سے فی پودا 10مکسر فٹ...

موسم بہار کے دوران شہتوت کی کاشت سے فی پودا 10مکسر فٹ لکڑی حاصل کی جا سکتی ہے،ماہرین اثمارجامعہ زرعیہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی):رواں موسم بہار میں شہتوت کا پودا کاشت کرنے والے کاشتکار آئندہ 15برسوں میں ایک پودے سے 10مکسر فٹ لکڑی حاصل کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف ملک میں لکڑی کی قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ کاشتکاروں کو بھی 10سے 15سال میں اچھی اور معقول رقم حاصل ہو سکے گی جبکہ شہتوت کی شجر کاری میں اضافے سے معاشی انقلاب بھی ممکن ہے۔

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے بتا یا کہ 10مکسرفٹ میں 5من لکڑی ہوتی ہے جو گیلی حالت میں بھی فروخت کے قابل ہوتی ہے جبکہ یہ لکڑی خاص طور پر کھیلوں کے سامان میں استعمال ہوتی ہے نیز کرکٹ بیٹ، ہاکی اور ٹینس ریکٹ اسی لکڑی سے تیار ہوتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ شہتوت کی لکڑی کو کشتی سازی اورفرنیچر میں بھی قابل بھروسہ قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس سلسلہ میں مزید معلومات،مشاورت، رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا فری ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں