ڈیرہ اسماعیل خان۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نفری لے کر جانے والی گاڑی کے قریب موجود موٹرسائیکل میں نصب آئی ای ڈی بم کا زوردار دھماکہ اور فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی وین پولیس نفری کو لے کر تحصیل کلاچی جا رہی تھی جیسے ہی گاڑی ٹانک اڈہ چوک پر قریب پہنچی تو سڑک کے کنارے موجود موٹرسائیکل میں نصب آئی ای ڈی بم زوردار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے فوری بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ۔
دھماکہ اور فائرنگ سے 25 سالہ عزت اللہ ولد حاجی عبدالرحمٰن قوم میانخیل سکنہ مریالی ، 17 سالہ قمر زمان ولد حبیب الرحمٰن قوم ماچھی سکنہ ہتھالہ ،18 سالہ صفت اللہ ولد عبداللہ قوم وزیر سکنہ ہادی سٹی ٹانک اور دونامعلوم نوجوانوں سمیت 5 شہری شہید جبکہ زخمیوں میں مارزک خان ولد قادر قوم سلیمان خیل سکنہ بھکر ،عبدالحمید ولد عبدالرشید قوم بلوچ سکنہ بستی درکھانوالی،محمد اسحاق ولد مشتاق خان قوم وزیر سکنہ اعظم ورسک،قدرت اللہ ولد کفایت اللہ قوم استرانہ سکنہ ظفرآباد ،امیر حمزہ ولد معین قوم گنڈہ پور سکنہ بستی درکھانوالی ڈیرہ ،
احتشام ولد اللہ خان قوم شیرانی سکنہ درازندہ ،شکیل ولد خلیل الرحمٰن قوم ہزار سکنہ ہری پور ،رجب ولد اللہ ڈیوایا قوم ورڑ سکنہ بستی درکھانوالی ڈیرہ ،امان اللہ ولد عبداللہ قوم موچی سکنہ گرہ محبت ،جلال الدین ولد فیروز خان قوم علی خیل سکنہ ظفر آباد ،حمید اللہ ولد فیروز خان سکنہ ظفرآباد،وقاص ولد عبدالوہاب قوم محسود سکنہ آڑہ ،ناصر ولد کالو چڑوھا سکنہ کوٹلہ سیداں ،زبیر ولد حبیب الرحمٰن قوم گنڈہ پور سکنہ ہتھالہ ،مولانا عبدالستار ولد عزیز خان قوم محسود سکنہ مرحبا کالونی ،راحل اسرائیل ولد اسرائیل سکنہ محلہ جوگیانوالہ ،مسماة شیرین بی بی زوجہ عرفان قوم شیخ سکنہ بستی برسین والی ،یاسمین بی بی زوجہ عبدالرئوف قوم گنڈہ پور سکنہ گلی باغ والی ، ایلیٹ کانسٹیبل رحمن ولد ممتاز سکنہ بنوں ،ٹریفک کانسٹیبل نوید اختر سمیت21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکہ کی اطلاع پر پولیس ،بم ڈسپوزل اسکواڈ ،اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک نوجوان کاچہرہ جھلس جانے کے باعث اس کی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ زخمیوں میں شامل 5 فراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور بی ڈی یو کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ،
بم ڈسول سکواڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پانچ سے چھ کلو مواد کا بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی کی سربراہی میں اور ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میںلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122 ڈیرہ کی چھ ایمبولینسوں اور 20 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا،