- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):موٹرسائیکل کار تصادم میں موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گیا ،ریسکیو زرائع کے مطابق لیہ میں کروڑ روڈ پر مہدی نگر کے قریب بھرلی اڈا پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے،جہاں موٹر سائیکل سوار ایک کار سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے،
جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔ریسکیو ٹیم نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں،پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کرتے ہوئے شہریوں سے جاں بحق افراد کی شناخت میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515298
- Advertisement -