26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںموٹروے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی...

موٹروے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کر دی گئی

- Advertisement -

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):موٹروے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کر دی گئی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس انسپکٹر منصور اصغر شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی موٹرویز بی اے ناصر ، ایڈیشنل آئی جی سعد اختر بھروانہ اور ڈی آئی جی دار علی خٹک سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران اور ملازمین شریک ہوئے۔

موٹروے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔آئی جی بی اے ناصر نے شہید کے بچوں کے ساتھ وقت گزارہ اور اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے کہا کہ شہید انسپکٹر منصور اصغر ایماندار اور پیشہ ور پولیس آفیسر تھے،ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ترجمان کے مطابق منصور اصغر موٹروے ایم 4امین پور کے قریب دوران ڈیوٹی گاڑی کی ٹکر لگنے سے شہید ہوئے تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583188

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں