موٹر وے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

موٹر وے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دُھند کی شدت میں کمی کے بعد رات گئے بند کی گئی موٹر وے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات ضرور حاصل کر لیں ۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔