- Advertisement -
کراچی۔ 28 جنوری (اے پی پی):موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پر چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکا اور چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کے ان کے سوزوکی سے500کلو چھالیہ اور572 پیکٹ انڈین گٹکا برآمدکرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عالم اور عبدالوہاب شامل ہیں۔برآمد شدہ چھالیہ و انڈین گٹکا حب چوکی بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔پولیس نے برآمدشدہ مال، گاڑی و ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553029
- Advertisement -