موچکو پولیس کی کارروائی،2 اسمگلرز گرفتار،کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد

103

کراچی۔ 13 اپریل (اے پی پی):کراچی کے علاقے موچکو کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی موبائل فونز کی سمگلنگ کونام بناتے ہوئے 2مبینہ اسمگلرز کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اورڈیوائسزبرآمد کرلیں۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتارملزمان میں نوراللہ ولد غلام محمد اور محمدہاشم ولد محمد فضل شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کی گاڑی سے برآمد شدہ سامان میں109 آئی فونز اور509 اینڈرائڈ موبائل فونز اورنان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40عدد ڈیوائسزشامل ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان اوربرآمدشدہ مال اور گاڑی کو مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔