مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 گینگ کے 04 ارکان گرفتار

94
Drug peddlers arrested
Drug peddlers arrested

قصور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):تھانہ سرائے مغل پولیس نے ایس ایچ او محمد طارق کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئےسرائے مغل اور گردونواح میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 گینگ کے 04 ارکان گرفتار کر لیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے شہریوں کے چوری شدہ 24 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی برآمد کیے گئے۔دونوں گینگز عامر عرف عامری اور نتھو نے مویشی چوری کی وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ۔

تھانہ سرائے مغل پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس بنیاد پر کام کرتے ہوئے گینگز کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ دوران تفتیش ملزمان نے سرائے مغل اور گردونواح میں مویشی چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔