مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے، ترجمان پاور ڈویژن

114
پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے تھر میں واقع 1320 میگا واٹ کے پاور پروجیکٹ کی کمرشل آپریشن ڈیٹ کے حصول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ مُلک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے ۔

جمعرات کو پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں جس سے مُلک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیاجائے گا۔