مکہ ا لمکرمہ میں کرین ٹوٹنے اور ملبہ عازمین حج پر گرنے پر 14 افراد کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع

170

ریاض ۔ 12 اگست (اے پی پی) مکہ ا لمکرمہ میں کرین ٹوٹنے اور ملبہ عازمین حج پر گرنے پر 14 افراد کے خلاف مقدمہ کی سماعت شروع ہو گئی ۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس وقعہ میں 111 عازمین حج شہید اور سینکڑوں ز خمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے مقدمہ کی سماعت جن افراد کے خلاف شروع کی گئی ہے ان میں ایک عرب پتی سعودی سمیت 6 سعودی شہری دو پاکستانی ایک ایک کنیڈین ، اردنی فلسطینی، مصری پاکستانی اور فلپائنی شہری شامل ہیں ۔ سعودی اخبار عکاظ کے مطابق ان 14 ملزمان پر غفلت ، سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور سیفٹی گائیڈ لائینز نظر انداز کر نے کے الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ حج سے چند روز قبل طوفانی ہواﺅں کے باعث 1350 ٹن وزنی کرین اور کنکریٹ سلیبز عازمیں حج پر گرنے سے جانی ومالی نقصانات ہوئے تھے۔