ویانا۔20نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے اعلی ادارے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مہاجرین کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں گذشتہ 20 سالوں کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال مہاجرین کو محفوظ مقاماتمنتقل کرنے کی تعداد میں ریکارڈ حد تک کمی واقع ہوئی۔اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ستمبر 2020 تک محض 15 ہزار 425 مہاجرین کو دوسرے ممالک میں آباد کیا گیا جبکہ گذشتہ برس کے اسی دورانیہ میں یہ تعداد 50 ہزار 86 تک تھی۔