مہاراشٹر میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 زخمی

72
تربیتی طیارہ گر کر تباہ

پونے۔22اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں آج ایک نجی ایوی ایشن اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر زخمی ہو گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طیارہ آج صبح 8 بجے کے قریب ضلع پونے کے گائوں گوجوباوی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔گزشتہ چار روز میں یہ نجی ایوی ایشن اکیڈمی کا دوسرا طیارہ ہے جو تباہ ہواہے۔