مہمند، دو فریقین کےدرمیان اختلافات کو باہمی رضامندی سےحل کر دیا گیا

مہمند کی تھانہ یکہ غنڈ پولیس نے دو فریقین کے درمیان اختلافات کو باہمی رضامندی سے حل کر دیا ۔

پشاور۔ 02 جون (اے پی پی):مہمند کی تھانہ یکہ غنڈ پولیس نے دو فریقین کے درمیان اختلافات کو باہمی رضامندی سے حل کر دیا ۔تر جمان مہمند پولیس کے مطابق تھانہ یکہ غنڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ سپرے میں فریق اول ملک نورزادہ اور فریق دوم متبر بشیر و بخار علی کے درمیان گھریلو تنازعہ اور اختلافات پائے جا رہے تھے،جس پر ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او قاسم جان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو تھانے طلب کیا۔ فریقین کے موقف سننے اور متعدد نشستوں کے بعد پولیس کی نگرانی میں تنازعہ باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم سے حل کر دیا گیا۔ فریقین نے آئندہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور معاملات قانون کے مطابق طے کرنے پر اتفاق کیا اور پولیس کی غیر جانبدارانہ اور موثر کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔